مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کی نقل و حرکت پر عالمی توجہ مرکوز ہو چکی ہے، خاص طور پر قطر کے العدید ایئر بیس میں امریکی فوجیوں کے انخلاء کے حکم کے بعد ایران پر فوجی کارروائی کا امکان مزید بڑھ گیا ہے۔
اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں دیگر اہم امریکی ایئر بیس پر ایرانی دھمکیوں کے بعد گہما گہمی ہے۔ ان میں بحرین میں پانچویں امریکی بیڑے کا ہیڈ کوارٹر، قطر کے دارالحکومت دوحہ کے نواح میں السیلِیہ لاجسٹکس سینٹر ہے۔
جبکہ امارات میں ابوظبی کے قریب الظفرا ایئر بیس، اردن، عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں ٹاور 22 (یہ صرف ایک ٹاور نہیں، بلکہ ایک بڑی بیس ہے)، عراق کے مغربی علاقے میں عین الاسد ایئر بیس، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس، اردن میں موافق سالتی ایئر بیس شامل ہیں۔
یہ فضائی مستقر مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی طاقت کے اہم مرکز تصور کی جاتی ہیں۔