• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (آصف محمود )لاہور میں ڈینگی کے پھیلنے کے خطرات خوفناک حد تک بڑھ چکے ہیں محکمہ داخلہ پنجاب نے لاروا کی افزائش کے ذمہ دار ہسپتالوں، سکولوں اوراداروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ اسپیشل برانچ نے رپورٹ دی تھی کہ لاہور میں ڈینگی کے پھیلنے کا شدید خطرہ ہے. جناح ہسپتال اور ایک نجی ہسپتال کی پارکنگ میں سکریپ اور گندگی کے ڈھیر ہونے کی وجہ سے وہاں ڈینگی لاروا پیدا ہو رہا ہے۔ جناح ہسپتال کے شیلٹر ہوم اور ایڈمنسٹریشن بلاک کی پچھلی طرف گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں، ناکارہ سامان، سکریپ اور استعمال شدہ کپڑے پھینکے گئے ہیں، وہاں کھڑے پانی سے تعفن پھیل رہا ہے۔
تازہ ترین