• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وٹامن ڈی کی خوراک کورونا وائرس کا خطرہ 54؍ فیصد تک کم کر دیتی ہے، امریکی ڈاکٹر

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں بوسٹن یونیورسٹی کے ایک ڈاکٹر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کیلئے کسی کرشماتی دوا کا انتظار کرنا چھوڑ دیں اور وٹامن ڈی کی مناسب خوراک لے کر اس بیماری سے بچنے کے 54؍ فیصد امکانات روشن ہو جاتے ہیں۔

بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں پروفیسر آف میڈیسن مائیکل ہولیک کہتے ہیں کہ لوگ کافی عرصہ سے کورونا وائرس کے علاج کیلئے جادوئی دوا کا انتظار کر رہے ہیں لیکن اپنے سامنے موجود سادہ سی چیز کو نہیں دیکھ رہے۔

اپنی تحقیق میں ہولیک اور ان کی ٹیم نے امریکا کی پچاس ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ 90؍ ہزار مریضوں کے خون کے نمونوں کا جائزہ لیا جن میں وٹامن ڈی کی کمی تھی اور ان میں کورونا وائرس موجود تھا۔

جب انہوں نے ایسے مریضوں میں وٹامن ڈی کی زیادہ خوراک خون میں شامل کی تو اس سے ان کے کورونا وائرس سے لڑنے کی خاصیت پیدا ہوگئی جو 54؍ فیصد تک موثر ثابت ہوئی۔

تازہ ترین