• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکانوں کی الاٹمنٹ کیلئے ویٹنگ لسٹ، چیئر مین سی ڈی اے کا شکایات کا نوٹس

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سر کاری مکانوں کی الاٹمنٹ کیلئے ویٹنگ لسٹ کی تیاری میں بے قاعدگیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد نے الاٹمنٹ کا پراسیس روک دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ان ملازمین اور افسروں کے نام ویٹنگ لسٹ میں شامل کئے جائیں جو کئی سال پہلے اپلائی کرچکے مگر ان کے نام نکال دیئے گئے ہیں ۔ تاریخ تقرری کی بجائے تاریخ درخواست کے معیار کی وجہ سے سینئرز کو نظر انداز کیاگیا۔ کئی افسروں اور ملازمین نے ویٹنگ لسٹ پر تحر یری اعتراضات دائر کردیئے ہیں ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے نمائندہ جنگ سے گفتگو میں یقین دلایا کہ کسی افسر یا ملازم کے ساتھ نا انصافی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور دانستہ امتیازی سلوک کے ذمہ داروں کے خلا ف کارروائی کی جا ئے گی۔
تازہ ترین