• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس ، پانی بنیادی ضروریات ، فراہمی ریاست کی ذمہ داری ، جسٹس مشیر عالم

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں گیس کی عدم فراہمی سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران اس حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کو آئندہ سماعت تک پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے سما عت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کردی۔ جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دئیے ہیں کہ گیس اور پانی بنیادی ضروریات ہیں جنکی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔چیئرمین سی ڈی اے عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں گیس کنکشن فراہم نہیں کیے جاسکے ہیں تاہم اب ہمارے پاس فنڈز دستیاب ہیں،جلد ہی تمام سیکٹروں میں گیس کنکشن فراہم کردئیے جائیں گے جس پر فاضل عدالت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔
تازہ ترین