• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعتی اصولوں کی پاسداری ہمیشہ اولین ترجیح رہی‘ جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ جمعیت ن کوختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خودہی مٹ گئے آج سے 12سال پہلے جمعیت نظریاتی جن بنیادوں پرعلیحدہ ہوئی تھی اورہم پرباغی کےالزامات لگانے والے خودآج ہمارے موقف کوتسلیم کررہے ہیں ذاتی مفادات کے الزمات لگانے والے آج اعتراف کررہے ہیں کہ رکن وتنظیم سازی میں خامیاںہیں جس کے سبب نظریاتی قائم ہوئی تھی انہوںنے کہاکہ ہماری جائزبات سننے تک کوئی تیار نہیں تھا تنظیمی اور جماعتی اصولوں کی پاسداری ہماری اولین ترجیح تھی اکابرین کی جماعت کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال ہونےاور مورثی وقومیت کی نفرتوں سے بچایاجمعیت نظریاتی نے درخت کو نہیں کاٹا بلکہ درخت کو بچاکراس وقت اسلامی سوچ وفکرسے لیس اپنے مایوس ساتھیوں کوایک منظم جماعت فراہم کی نظریاتی سیاسی سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے کارکنوں کے احساسات جذبات اور ارمانوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرنے کی خاطر اصولوں پر کھبی سودا بازی نہیں کی۔
تازہ ترین