• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: ڈپٹی کمشنر لیہ کو توہین عدالت کا نوٹس،7 اکتوبر کو طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لیہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ قبل ازیں پٹشنر کے وکیل سید اطہر شاہ بخاری نے موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل اپنا قانونی حق حاصل کرنے کے لئے 1962 سے آج تک مختلف دفاتر اور عدالتوں کے چکر لگا کر تھک چکا ہے اور اصل مالکان اپنا حق لینے کے لیے ترس رہے ہیں۔
تازہ ترین