• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسٹک نظام ٹھیک نہیں، کرکٹ کا نقصان ہوگا، اقبال قاسم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے مستعفی ہیڈ اقبال قاسم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی و چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے عہدے سنبھالنے کے فوری بعد کہا تھا کہ اداروں کی کر کٹ کو ختم نہیں کیا جائے گا، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہسیٹ پر موجود لوگ ملازمت کر رہے ہیں اور پھر جو انہیں پرائم منسٹر آفس سے کہا گیا ،وہی انہوں نے کردیا،اقبال قاسم ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے کی مخالفت کرتے ہوئے موجودہ سیٹ اپ سےمطمئن نہیں ان کا کہنا ہے کہ اس سے نقصان ہوگا۔

تازہ ترین