• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوپنگ میں ملوث ایتھلیٹس کی ایسوسی ایشن کیخلاف کارروائی کی جائے، واڈا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی ( واڈا ) نے سائوتھ ایشین گیمز میں مثبت ڈوپنگ کا شکار ہونیوالے پاکستانی ایتھلیٹس کیساتھ ساتھ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کیخلا ف مزید کارروائی کی ہدایت کردی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو پاکستان میں واڈا کے نمائندے کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال سائوتھ ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے والے محبوب علی ، محمد نعیم ، سمیع اللہ پر مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر چار سال کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم واڈا قوانین کے تحت اگر کسی ایونٹ کے ایک کھیل میں تین پلیئرز سے زائد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ جائے تو متعلقہ نیشنل اولمپک کمیٹی ایتھلیٹس اور متعلقہ فیڈریشن کیخلاف کارروائی کر سکتی ہے ۔ واڈا کے قوانین میں کہا گیا ہے ایک ایونٹ میں تین سے زائدہ کھلاڑی مثبت ڈوپ ٹیسٹ تا ہے تو اسکی فیڈریشن کیخلاف کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین