• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی دوسری لہر آنے والی ہے، برطانوی وزیرِ اعظم


برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کوویڈ 19 انفیکشن (کورونا وائرس) کی دوسری لہر برطانیہ میں آنے والی ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لندن میں نئے سال کی آمد پر ہونے والا آتش بازی کا مظاہرہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے تصدیق کی ہے کہ کورنا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لندن اسمبلی کے اراکین نے نئے سال کی آمد پر ہونے والے روایتی آتش بازی کے مظاہرے کو منسوخ کیا ہے، اس سال یہ مظاہرہ کورونا کی وجہ سے نہیں ہو گا۔

میئر نے بتایا کہ جمعے کو ہونے والے سیشن کے دوران اسمبلی نے کورونا کی وجہ سے بجٹ کٹوتیوں کی منظوری دے دی، بجٹ کٹوتی کا مطلب ہے کہ 1999ء سے مسلسل منعقد ہونے والے روایتی آتش بازی کا مظاہرہ بھی رواں سال نہیں ہو گا۔

رواں سال اگست میں آتش بازی کیلئے 1 اعشاریہ 2 ملین پاؤنڈ مختص کیئے گئے تھے تاہم یہ سال 21-2020ء کی 20 اعشاریہ 1 ملین پاؤنڈ مالیت کی بچت مہم میں آ گئے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سیکریٹری صحت میٹ ہنکاک نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ لاک ڈاؤن سے بچنا چاہتے ہیں لیکن اگر ضرورت پڑی تو نافذ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

برطانیہ، اگست میں ہلاکتوں کی وجوہات میں 24 ویں وجہ کورونا

کورونا، یورپ اور اسرائیل سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں لاک ڈاؤن کا آغاز

کراچی کی 60فیصد آبادی میں کورونا کیخلاف اینٹی باڈیز بننے کا امکان

ہنکاک نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہر 8 دنوں کے بعد اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد دگنی ہو رہی ہے، اس لیے ہمیں کچھ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 732 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار 936 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین