• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ ،اگست میں ہلاکتوں کی وجوہات میں 24ویں وجہ کورونا

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں جاری ہونے والے سرکاری اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ ماہ یعنی اگست میں ملک میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجوہات میں 24ویں وجہ کورونا وائرس رہی۔ قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 34؍ ہزار میں سے صرف 482؍ اموات یعنی صرف ایک اعشاریہ چار فیصد اموات کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئیں۔ الزائمر کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی جس کے بعد دل کی بیماریاں اور پھیپھڑوں کا سرطان اہم وجہ رہا جبکہ نزلہ اور نمونیا آٹھویں بڑی وجہ کے طور پر سامنے آئیں۔ اپریل کے اعداد و شمار کے لحاظ سے مجموعی اموات میں کورونا سے ہونے والی اموات تیسرے نمبر پر تھیں، جون اور جولائی میں بھی یہی رجحان رہا، جو اب کم ہو کر 24ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔ یعنی کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتیں اگست میں اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔
تازہ ترین