• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورمیٹرک بورڈ کے نتائج کا اعلان آج ہوگا

لاہور سمیت 9 بورڈز میں میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان آج ہوگا۔

چیئرمین لاہور بورڈ عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ تمام بورڈز میں گریڈنگ کا آغاز کیا جارہا ہے، رواں سال سے میٹرک کا رزلٹ گریڈنگ میں ہوگا۔


عمران ہاشمی نے کہا کہ طالبعلموں کو نمبروں کے بجائے گریڈز دِیئے گئے ہیں،اس مرتبہ پوزیشن ہولڈرز طالبعلموں کے ناموں کا اعلان بھی نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ تمام طالبعلم ویب سائٹ پر نتیجہ دیکھ سکیں گے، جبکہ تین دن بعد ایف اے ،ایف ایس سی کے نتائج کا باقاعدہ اعلان ہوگا۔

تازہ ترین