بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن میتو سنگھ نے اپنے بھائی اور والدہ اوشا سنگھ کی ایک پینٹنگ شیئر کی ہے۔ جس کے کیپشن میں انھوں نے اپنے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ ان کی والدہ اور بھائی بہت جلدی اس دنیا سے چلے گئے۔
میتو سنگھ نے مزید تحریر کیا کہ میری ماں میری طاقت تھیں جبکہ میرا بھائی میر فخر تھا۔ ان دونوں کو بہت جلد کھو دیا۔ اور میں دل دکھانے والے ان غموں اور نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت نہیں رکھتی۔
یادر ہے کہ میتو سنگھ نے سوشانت کی زندگی کے آخری وقت میں چند دن ان کے ساتھ بیتائے تھے وہ سشانت کے گھر 8 جون کو آئیں چار روز وہاں رہیں اور 12جون کو واپس لوٹ گئی تھیں۔ جبکہ 14جون 2020 کو سشانت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔