• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد یوسف نے اظہر علی، امام الحق اور عابد علی کے ساتھ کام شروع کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماضی کے عظیم بیٹسمین محمد یوسف نے قومی ہائی پرفارمنس سینٹر میں چارج سنبھالنے کے بعدپاکستانی ٹیم کے بیٹسمینوں اظہر علی،امام الحق اور عابد علی کے ساتھ کام شروع کردیا ہے۔محمد یوسف نے نیٹ پر سلیب کی مدد سے کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے حوالے سے مفید مشورے دیئے۔عابد علی اور امام الحق سمیت ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ان دنوں لاہورمیں موجود ہائی پرفارمنس سینٹر میں باقاعدگی سے خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ سابق کپتان محمد یوسف انہیں پرفارمنس میں بہتری کے لیے مشورے دینے کے ساتھ ٹریننگ بھی کروانے میں مصروف ہیں۔ قومی کرکٹرز ہائی پرفارمنس سنٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے ٹپس لے رہے ہیں ۔ محمد یوسف مختلف اوقات میں کرکٹرز کو ٹریننگ کراتے ہیں۔دورہ انگلینڈ میں اظہر علی نے تین ٹیسٹ میچوں میں 210رنز بنائے تھے، ان کا انفرادی بڑا اسکور 141 رہا۔ عابدعلی نے 60 رنز کی بڑی اننگز کے ساتھ تین میچوں میں 139 رنز بنائے۔ امام الحق کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹ میں موقع نہیں مل سکا تھا۔

تازہ ترین