• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’غلطی سے مشٹیک ہوگئی ‘‘ فردوس شمیم نقوی نے معافی مانگ لی

’’غلطی سے مشٹیک ہوگئی ‘‘ فردوس شمیم نقوی نے معافی مانگ لی 


کراچی(این این آئی، جنگ نیوز)’’غلطی سے مشٹیک ہوگئی ‘‘ سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس بحران پر دئیے گئے بیان پر وزیراعظم سے مانگ لی۔فردوس شمیم نقوی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم اورتمام پارٹی کارکنوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا میں کہنا چاہ رہا تھا کہ وزیراعظم سے وزیرِ توانائی اور ایس ایس جی سی کی شکایت کروں گا، میں اپنے قائد سے معذرت چاہتا ہوں جو نہایت پرعزم انسان ہیں جن سے میں آج تک ملا ہوں۔واضح رہے کہ کراچی میں گیس کی قلت پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ انہیں اس کی پروا نہیں کہ حکومت پی ٹی آئی کی ہے یا مسلم لیگ (ن) کی، وہ تو شور مچائیں گے۔

تازہ ترین