گوادر (بیورورپورٹ) ٹرانزٹ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ بند کی جائے۔ ٹرانزٹ گاڑیوں کی ٹریڈ روٹس سے اتار کر ان کا کاروبار ہورہا ہے. ابتداء کو چھوڑ کر اختتامی جگہ پر ان گاڑیوں کی ضابطگی نا انصافی ہے. ٹرانزٹ گاڑیوں کے استعمال کے لئے مقامی سطح پر لوکل ضابطے طے کئے جائیں یا کسٹم ڈیوٹی لی جائے۔ ان خیالات کا اظہار بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکریٹری برائے انسانی حقوق ایڈووکیٹ سعید فیض، بلوچستان عوامی پارٹی کے آرگنائزر محمد جان اور ن لیگ کے رہنماء محمد بزنجو نے پریس کلب گوادر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔