• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، کثیر القومی فوجی مشقوں میں پاک فوج کی بھی شرکت

روس، کثیر القومی فوجی مشقوں میں پاک فوج کی بھی شرکت 


ماسکو (جنگ نیوز )روس میں جاری کثیر القومی فوجی مشق ʼقفقاز 2020ʼ میں پاک فوج بھی شریک ہے۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق روس کے جنوبی علاقے استراخان میں ہونے والی کثیر القومی فوجی مشق ʼقفقاز 2020ʼ کی افتتاحی تقریب میں پاک فوج کے دستے نے بھی شرکت کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کثیر القومی فوجی مشق قفقاز 2020 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فوجی مشق کا مقصدمختلف چیلنجزپرفوجیوں کے ردعمل کی صلاحیت جانچنا اور ایک دوسرےکے تجربات سے سیکھناہے۔

تازہ ترین