آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

’’گندا پانی پینے سے بچے کا مرغا مر گیا‘‘ بلاول یہاں سے گندا پانی نکالو، بچے کی اپیل

بلاول یہاں سے گندا پانی نکالو، بچے کی اپیل 


سانگھڑ (جنگ نیوز) سندھ کے ضلع سانگھڑ میں گندا پانی پینے سے بچے کا مرغا مر گیا، جس کے بعد بچے کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں وہ بلاول بھٹو اور نیا پاکستان بنانے والوں پر خوب تنقید کی۔

بچے نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے مدد کی اپیل بھی کی اور کہا کہ یہاں سے گندا پانی نکلوائیں، بارش کے پانی میں کھڑے بچے نے ہاتھ میں اپنا مرا ہوا مڑغا لئے کہا کہ گندا پانی پینے سے میرا مرغا مر گیا،ہم نے پیا تو ہم بھی مرجائیں گے۔ ہمیں پینے کیلئے صاف پانی فراہم کئے جائیں ۔ بچہ کہتا ہے کہ ہمارا پرانا پاکستان ہی ٹھیک تھا ۔ 

بچے کے مطابق گندا پانی پینے سے ان کے مال مویشی مر گئے ہیں ۔ انٹرنیٹ پر بچےکی فریاد کی ویڈیو نے سب کا دل پگھلادیاجسے سوشل میڈیا اپنے تبصروں کیساتھ دھڑ ا دھڑ شیئر کررہے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید