• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(پ ر)بی پی ایل اے الیکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پروفیسر محمد حسین بلوچ کی صدارت میں ہوا جس میں پروفیسر منزہ قیوم کاکڑ، پروفیسر ڈاکٹر محمد بخش قمر، پروفیسر سعداللہ بڑیچ اور پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ نے شرکت کی۔ الیکشن کمیٹی نے متفقہ طور پر الیکشن شیڈول کی منظوری دی جس کے مطابق کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصولی21تا 28ستمبر، جانچ پڑتال اور امیدواروں کی فہرست کا اجرا29اور30ستمبر، الیکشن کا انعقاد 26 اکتوبر کو ہوگا۔ پولنگ کے اوقات صبح 9تا دوپہر ایک بجے تک ہونگے۔
تازہ ترین