کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نےگوادر میں عدالت کے احاطے سے بین الاقوامی اسمگلرکو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا۔ کوسٹ گارڈ ذرائع کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز حکام کو اطلاع ملی تھی کہ بین الاقومی اسمگلرجان محمد عرف جعفر اپنے بیٹے قمبر گوادر عدالت میں ضمانت کیلئے آیا ہوا ہے اطلاع ملتے ہی کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسمگلر کو بیٹے سمیت عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا ذرائع نے بتایا کہ گرفتار اسمگلر کوسٹ گارڈز کو منشیات اسمگلنگ کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا ۔