• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحانات نتائج کا اعلان، 76 فیصد امیدوار کامیاب

راوالپنڈی (خصوصی نمائندہ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ روز امتحان میٹرک سالانہ 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ کامیاب امیدواروں کا تناسب 75.65 رہا۔ پنجاب بھر کے بورڈز نے اس با ر پوزیشن کا اعلان نہیں کیا ۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹرغلام دستگیرکے مطابق 122553 امیدواروں نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 121507 امیدوار شامل امتحان ہوئے ان میں سے 91888کامیاب ہوئے ،اس طرح کامیابی کا تناسب75.65رہا۔ 29429 امیدوار فیل ہوئے جبکہ1007 غیر حاضر رہے۔ امتحان میں 57128طالبات اور 65425 طلباء شامل امتحان ہوئے ۔ تمام امیدواروں کو نتائج اُن کے داخلہ فارمز پر دیئے گئے موبائل نمبرز پر بذریعہ sms بھجوادیئے گئے ،نیز نتائج بورڈ کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk پر بھی ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔
تازہ ترین