• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ہمارے پاس تیاری کا وقت کم ہے، ہیڈ کوچ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ دانش کلیم نے کہا ہے کہ جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے ہمارے پاس تیاری کا وقت کم ہے، 22ستمبر سے شروع ہونے والے پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام کیا جائے گا جس کے بعد ٹریننگ کی جائے گی، ہمارا اصل ہدف ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنا ہے، ایشیا کپ ورلڈ کا رسائی رائونڈ بھی ہے،انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہماری تیاری بہت زیادہ متاثر ہوئی،جنوری میں ایشیا کپ ہے ، غیر ملکی دورہ نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو بڑے مقابلے کا تجربہ بھی بہت کم ہے، اس لئے ایشیا کپ میں ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی، اس کے میچوں کا شیڈول نہیں ملا ہے مگر جاپان اور کوریا کی ٹیمیں ہمارے لئے مشکل پیدا کر سکتی ہیں، بھارت بھی آسان حریف نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ تر بیتی کیمپ کے دوران سنیئر کھلاڑیوں کے ساتھ میچز کا انعقاد خوش آئند ہے،جس سے ہمیں اپنے کھلاڑیوں کی کم زوری کا بھی اندازہ ہوجائے گا، جبکہ جونیئر ز کو سنیئرز کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ملے گا جو ایشیا کپ میں سود مند ثابت ہوگا۔  

تازہ ترین