• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ، کورونا کے 321 نئے کیسز، 168 مریض صحتیاب، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13198نمونے ٹیسٹ کئے گئے، ایک مریض انتقال کرگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 13198 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ان ٹیسٹ میں 321 نئے کیسز سامنے آئے، سندھ میں ابتک کورونا وائرس کے 1228057 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اس طرح صوبے میں ابتک کوویڈ-19 کے 133947 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے مزید 168مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور ابتک 128407 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید ایک شخص کی موت واقع ہوئی اور صوبہ بھر میں عالمی وبا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2460ہوگئی ہے، اسوقت 3080 مریض زیر علاج ہیں، جن میں 2793 مریض گھروں، 282 مریض مختلف اسپتالوں اور 5 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیرعلاج ہیں، کورونا متاثرہ 179 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اسوقت 24 مریض وینٹی لیٹرز پر منتقل کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبہ بھر کے 321 کورونا کیسز میں 255 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔ سید مراد علی شاہ نے ضلع وار اعداد و شمار بتاتے ہوئے بتایا کہ ضلع شرقی میں 86 ، ضلع جنوبی کراچی میں 67، ملیر 37 ، ضلع وسطی میں 34، کورنگی میں 16، ضلع غربی میں 15، دادو اور ٹنڈوالہیار میں 7-7، حیدرآباد میں 6، ٹھٹھہ میں 5،جامشورو میں 4، بدین، سجاول، ٹنڈو محمد خان اور مٹیاری میں میں 3-3، لاڑکانہ میں 2، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد میں ایک ایک کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین