• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹک بیگز کی خرید و فروخت عروج پر، محکمہ ماحولیات روکنے میں ناکام، انتظامیہ خاموش

سکھر (بیورو رپورٹ) محکمہ ماحولیات سکھر پلاسٹک اور پولی تھین بیگز کی خرید و فروخت رکوانے میں ناکام، سکھر سمیت مختلف شہروں میں پلاسٹک بیگزکی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں پلاسٹک اور پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرکے اس کی خرید و فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات دیئے گئے تھے۔ محکمہ ماحولیات کو اس بات کا پابند بنایا گیا تھا کہ وہ پلاسٹک بیگ کے استعمال کیخلاف بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد کرائے، قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں مگر محکمہ ماحولیات کی جانب سے پلاسٹک بیگ کی خرید و فروخت کرنیوالوں کیخلاف کوئی بڑی کارروائی سامنے نہیں آسکی ہے۔

تازہ ترین