• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ڈی اے سندھ میں ایک متبادل سیاسی قوت ہے، ارباب غلام رحیم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جی ڈی اے کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ جی ڈی اے پیر سائیں پگارا کی سربراہی میں موجود ہے، سندھ کی مزید سیاسی شخصیات جلد جی ڈی اے کا حصہ بنیں گی، جی ڈی اے سندھ کی ضرورت اور سندھ میں ایک متبادل سیاسی قوت ہے، اختلاف رائے ضرور ہوتی ہے، مگر جی ڈی اے قائم و دائم ہے، اگر کچھ دوستوں کوکوئی ناراضگی ہے تو وہ ناراضگی بھی دور کی جائے گی، جس میں‘ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا، جہاں تک علی گوہر مہر کا مسئلہ ہے اگر ان کو کوئی شکایت ہے یا کوئی کمی کوتاہی ہوئی ہے تو وہ اپنے ہیں، ہم ان کو منائینگے اور ان کی شکایت دور کرینگے۔

تازہ ترین