• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھڈا مارکیٹ کراچی کے رہائشی 3 افراد حب ندی کے قریب ڈوب کرجاں بحق

حب(نامہ نگار)اتوار کے روز حب ندی سے متصل رئیس گوٹھ میں جمعہ بلوچ کریش پلانٹ کے قریب ایک تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر تین افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ سے تھا، تینوں افراد دوستوں کے ہمراہ لیاری سے پکنک منانے حب ندی کے قریب آئے تھے۔جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شہزاد، زبیر احمد اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین