• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے اے پی سی شرکاء کا خیر مقدم کیا،ن لیگ کا وفد سب سے آخر میں پہنچا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)آل پارٹیز کانفرنس کے مہمانوں کی آمد سے قبل میز بانوں کے علا وہ میڈیا کی بڑی تعداد کیمروں سمیت میریٹ ہوٹل کے سامنے اپنے فرا ئض کی ادائیگی کے لیے پہنچ چکی تھی، بلاول بھٹو و دیگر سینئر رہنمائوں نے اے پی سی شرکاء کا خیر مقدم کیا،،پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد سب سے آخر میں پہنچا۔ آمد کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہےکہ گھٹن کا ماحول ہےہر ادارے کو کمزور کر رکھا ہےانکی کوشش ہے پارلیمانی نظام کو کمزور کیا جائے،انھیں معلوم ہے یہ سیلیکٹڈ ہیں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ضروری تھا کہ ہم اکھٹے ہوں خوشی کی بات ہے میاں صاحب شریک ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم سب اکھٹے ہیں جس کا سب کو کریڈٹ جاتا ہے۔
تازہ ترین