خضدار(نامہ نگار) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے علیحدہ علیحدہ بیانات میں سینئر صحافی و پریس کلب کے سابق صدر ایوب بلوچ کے والد کے انتقال کا گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔