• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل آر ایچ میں سیکورٹی گارڈز کا تیماردار پر تشدد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے سیکورٹی گارڈز نے مریض کے ساتھ آئے تیماردار پر تشدد کرتے ہوئے اسے زخمی کر دیا جسے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تیماردار مریض کیلئے کھانا لے جارہا تھاجس نے سیکورٹی گارڈز کو ڈاکٹر کی پرچی بھی دکھائی سیکورٹی گارڈز نے وارڈ میں داخلے کے دوران اس پر تشدد شروع کر دیا، مارا پیٹا اور زخمی کر دیااور تیماردار سے کھانا لیکر پھینک دیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے متعلقہ سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ایل آر ایچ نے سیکورٹی کے لئے پرائیویٹ کمپنی کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔
تازہ ترین