آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شادی ہال پی ٹی آئی ملک کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے‘اشتیاق اڑمر

پشاور (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات ،ماحولیات و جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کے روشن مستقبل کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ،اپنے منشور پر عمل پیرا ہو کر عوامی وعدوں کو بتدریج پورا کر رہے ہیں۔انہوںنے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو تیز تر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور یہاں کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی کی ترجیحات ہیں۔پی ٹی آئی معاشی مسائل کے حل کیلئے کوششیں کر رہی ہے اور صوبے کی خوشحالی کیلئے ہر فورم پر تعمیری اور مثبت کردار ادا کرے گی تاکہ پورے صوبے میں بلا امتیاز عوام دوست منصوبوں کا اجراء ہو۔موجودہ حکومت کا اصل مقصد عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور انصاف دلانا ہے ۔نظام کی تبدیلی کی بدولت اب کوئی کرپشن نہیں کر سکتا ، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اداروں میں اصلاحات اور قانون سازی کا عمل جاری ہے ،اس ضمن میں عوام پر بھی لازم ہے کہ وہ بھر پور انداز میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ترقی کے راستے میں حائل رکاوٹیں بر وقت دور ہو سکیں۔

پشاور سے مزید