آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مسلم لیگ ہی پاکستان کو مستحکم بنا سکتی ہے ‘ عالم زیب خان

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ لائرز فورم کے صوبائی صدر بابائے وکلاء عالم زیب خان ایڈوکیٹ نے کہا ہےکہ مسلم لیگ لائرز فورم کی طرف سے صوبے بھر کے تمام اضلاع میں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حصہ لیا جائے گا جبکہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی طرف سے آج پیر 21 ستمبر کو 3 بجے مسلم لیگ کے پراونشل سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ لائرز فورم کا اجلاس طلب کر لیا گیاہے ۔ انہوںنے انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلم لیگ لائرز فورم کے ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بنانے والے قائد اعظم محمد علی جناح بھی وکیل تھے وکلاء کو پاکستان کے استحکام اور ملک میں آئین قانون اور عوام کی بالا دستی کے لئے مسلم لیگ کا ساتھ دینا چاہیے ملک کے استحکام کے لئے مسلم لیگ کو مضبوط بنانا ضروری ہے 1971ء میں جب مسلم لیگ کمزور تھی تو ملک دو ٹکڑے ہوگیا جبکہ عوام نے مسلم لیگ کابھرپور ساتھ دیا تو میاں محمد نواز شریف کی طرف سے عالمی دبائو اور اربوں ڈالر ز کی پیشکش کو ٹھکرا کر بھارت کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے کے لئے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا یا گیا ۔

پشاور سے مزید