• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو نواز شریف حکومت کی یاد ستا رہی ہے ، نواب خان

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر حاجی نواب خان نے کہا ہےکہ تبدیلی سرکار کی طرف سے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں عوام دماندلی کے ذریعے مسلط ہونے والے سلیکٹڈ حکمرانوں سے بے زار ہو چکے ہیں جبکہ عوام کو نواز شریف حکومت کی یاد ستار رہی ہے ۔انہوںنے صوبائی اسمبلی حلقہ 63 نوشہرہ کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جارہی ہے جبکہ مسلم لیگ سے عوام کی ہمدریاں بڑھتی جارہی ہیں انشاء اللہ نوشہر ہ کے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کی عبرتناک شکست سے ضلع نوشہرہ میں حکمران جماعت کا صفایا ہو جائے گا مسلم لیگ کے دور حکومت میں چینی 50 روپے کلو تھی اب چینی کی قیمت ایک سو روپے کلو سے بھی بڑھ گئی ہے 20 کلو آٹے کا تھیلہ کی قیمت 650 روپے تھی اب یہ قیمت ایک ہزار پانچ سو روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ مسلم لیگ کے دور حکومت میں مہنگائی پر قابو پایا گیا ۔ ملک کو ترقی و خوشحال کی راہ پر گامزن کیا گیا ۔ موٹرویز و شاہرائوں کا جال بچھایا گیا دہشت گردی و لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا ۔ اور خدمت و شرافت کی سیاست کا بول بالا کیا گیا جبکہ تبدیلی سرکار کی طرف سے بار بار مہنگائی کے بم گرا کر لوگوں سے زندہ رہنے کا حق چھینا جا رہاہے ۔
تازہ ترین