آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

رابرٹ پیٹنسن کورونا سے صحتیاب،’بیٹ مین‘ کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز


ہالی وڈ کی فلم ’ٹوائی لائٹ‘ سے شہرت پانے والے برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز اور شدت میں کمی کے بعد ریلیز ہونے والی فلم ’ ٹینیٹ ‘ کے اداکار رابرٹ پٹینسن اس ماہ کے آغاز میں کوونا وائرس سے متاثر ہو گئے تھے۔

رابرٹ پیٹنسن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ جانے کے بعد فلم ’بیٹ مین‘ کی شوٹنگ روک دی گئی تھی جس کا اب باقاعدہ دوبارہ سے  آغاز کر دیا گیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھاری بھرکم بجٹ والی مشہور ترین سیریز ’بیٹ مین‘ بنانے والی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فلم بیٹ مین میں مرکزی کردار اداکر نے والے اداکار رابرٹ پیٹنسن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے اور اب وہ بالکل صحت یاب ہیں۔

پروڈکشن ٹیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا ہے کہ رابرٹ کی کورونا سے صحت یابی کے بعد فلم کی شوٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے اوائل میں فلم بیٹ مین کے اسٹوڈیو وارنر بروز کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں بغیر کسی نام کی تصدیق کیے کہا گیا ہے کہ فلم بیٹ مین کا ایک ممبر کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں شوٹنگ منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید