• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: مختلف واقعات میں 2بچے زیادتی کا شکار


فیصل آباد میں دو مختلف واقعات میں بچوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق سلیمانیہ کالونی کا رہائشی 11 سالہ بچہ گھر سے سودا سلف لینے گھر سے گیا تو ملزم امام الحق نے اسے ساتھ لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔


دوسرا واقعہ چک جھمرہ کے چک 103 ج ب میں پیش آیا جہاں 8 سالہ بچہ گھر سے دودھ لینے جارہا تھا کہ راستے میں ملزم عاصم زبردستی اسے اپنی بیٹھک میں لے گیا اور پسٹل کے ذریعے خوفزدہ کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین