وزیراعظم عمران خان سے چین کے سفیر یاؤجنگ نے الوداعی ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے پاک، چین تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے یاؤجنگ کی کاوشوں کی تعریف کی۔
عمران خان نے یاؤجنگ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے عوام چین کے صدر شی جنگ پنگ کے دورے کے منتظر ہیں، چینی قیادت نے اپنے عوام کی معاشی خوشحالی کےلیے مثالی کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی سفیر کے دور میں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا، سی پیک کے اس مرحلے میں زراعت، صنعت، سماجی ترقی پر توجہ ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ معاشی ترقی، غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے، سی پیک علاقائی ترقی و خوشحالی کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔