مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اپنی بلوچستان حکومت گرانے کا الزام لگانے سے پہلے بغل میں دیکھ لیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان حکومت گرانے والے اور چیئرمین سینیٹ بنوانے والے آصف علی زرداری تھے۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ لندن سے اسکائپ پر ہونے والے دھرنے میں سے کچھ نہیں نکلے گا، دھرنے دھرنے میں فرق ہوتا ہے۔