• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوراگ کیشپ کی سابق بیویوں نے پائل گھوش کے الزامات کو مسترد کردیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈٖیسک)بھارت کے نامور فلم ساز انوراگ کشیپ کی دونوں سابق بیویوں نے اداکارہ پائل گھوش کی جانب سے فلم ساز پر لگائے گئے جنسی استحصال کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے سابق شوہر کا دفاع کیا ہے۔پائل گھوش نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مینشن کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔پائل گھوش کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد 19 اور 20 ستمبر کو بھارت میں ٹوئٹر پر ایک بار پھر (می ٹو) کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا تھا اور کئی لوگوں نے پائل گھوش کے انکشافات پر حیرانی کا اظہار بھی کیا۔بعدازاں انوراگ کشیپ نے ہندی زبان میں کی جانے والی سلسلہ وار ٹوئٹس میں پائل گھوش کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پیغام دیا تھا کہ وہ اپنی ضد کی وجہ سے دوسری خواتین کو بھی گندا کر رہی ہیں۔جس کے بعد فلم ساز کی دونوں سابق بیویوں فلم ایڈیٹر آرتی بجاج اور کالکی کوچلین نے بھی پائل گھوش کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔آرتی بجاج نے انسٹا گرام پر پوسٹ میں لکھا کہ انوراگ کشیپ آپ ایک راک اسٹار ہیں، جیسے آپ خواتین کو با اختیار بناتے ہیں، ویسا کرنا اور ان سبھی کے لیے محفوظ مقامات تیار کرنا جاری رکھیں۔ آرتی بجاج نے لکھا کہ میں دکھی ہوں کہ آپ کو اس سب سے گزرنا پڑ رہا ہے، یہی ان لوگوں کا لیول ہے، آپ ہمیشہ اونچائی پر رہیں اور اپنی آواز اٹھانا جاری رکھیں، ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔دوسری جانب فلم ساز کی دوسری سابق اہلیہ کالکی کوچلین نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انوراگ کشیپ کے خلاف الزامات کو مسترد کیا اور لکھا کہ ٹرولز تو ٹرول کریں گے۔انہوں نے بیان میں لکھا کہ انوراگ، اس سوشل میڈیا سرکس سے خود کو پریشان نہ کریں۔

تازہ ترین