• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپنا چوہدری کی بھارتی عوام سے کسانوں کے حقوق کیلئے باہر نکلنے کی اپیل

چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی مشہور رقاصہ ” سپنا چوہدری ہریانوی “ بھی اپنے دیس میں کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلموں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہیں اور انہوں نے عوام سے سشانت سنگھ کی طرح غریب کسانوں کیلئے بھی باہر نکلنے کی اپیل کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپنا چوہدری کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ سشانت سنگھ راجپوت کے لئے لوگ نکل کر باہر آئے، سبھی نے ایک ساتھ مل کر ان کے لئے اپنے احساسات ظاہر کئے، لوگوں کے دباؤکا ہی نتیجہ ہے کہ آج ان کی خودکشی کی تحقیقات سی بی آئی کر رہی ہے۔ ساتھ ہی ڈرگز، اقربا پروری اور غلط چیزوں کی بات ہو رہی ہے۔ لیکن اسی دوران ہمیں کسانوں کے لئے بھی اتنی ہی حساسیت دکھانی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ سبھی سے درخواست ہے کہ ہمارے کسانوں کے لئے بھی آواز اٹھائیے۔ سپنا نے ویڈیو میں کہا کچھ وقت پہلے کسانوں کا احتجاج ہوا تھا لیکن اس دوران انہیں ماراگیا۔ اس واقعہ سے متعلق بھی میڈیا کچھ نہیں دکھا رہاہے ، میں درخواست کرتی ہوں کہ آپ کسانوں کی بات کو اپنے توسط سے اٹھائیں۔ ساتھ ہی حکومت سے بھی یہ درخواست ہے کہ وہ کسانوں کے مطالبات کو سنے۔سپنا نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی جگہ سے آتی ہوں جہاں کسان کو بہت اونچا درجہ دیا جاتا ہے۔
تازہ ترین