پیرس (جنگ نیوز) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آغاز سے قبل ہی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک مزید 2 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے۔۔
امریکا میں ایک تقریب کے دوران ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس الہان عمر پر کوئی بدبودار مائع چیز پھینکی گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منی سوٹا میں آئس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل شہری ہی کو اپنی موت کا ذمہ دار ٹہرا دیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے ابنائے ہرمز فوجی مشقوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو ان پر حملہ کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج سے وسط مدتی انتخاب کی مہم شروع کررہے ہیں۔
امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے کہا ہے کہ ایرانی مظاہرین کو مسلح کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ موجودہ قیادت پر قابو پاسکیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عراق اگر نوری المالکی کو دوبارہ وزیراعظم بناتا ہے تو یہ بہت غلط فیصلہ ہوگا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین مذاکرات میں بہت اچھی چیزیں ہو رہی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب بحری بیڑہ روانہ کردیا ہے، اب ایران کو چاہیے کہ سمجھوتے کی جانب بڑھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیرِ رواداری اور بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی ملاقات، دونوں رہنماؤں کے درمیان مکالمے کے فروغ، شمولیت اور پُرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے دورے میں صدر زرداری سے ابوظہبی پورٹس گروپ کی ملاقات، دونوں ممالک میں تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے کا پر اتفاق ہوگیاہے۔
کراچی میں کورنگی عوامی کالونی پولیس کو تین بچے ملے ہیں، بچے اپنا پتہ لاہور کا بتاتے ہیں، بچوں کی عمریں تین سے آٹھ سال کے قریب ہیں۔
صدر زرداری نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے یو اے ای کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
پارلیمانی وفد کے سرکاری خرچ پر روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر حاضری کے معاملے میں قائمہ کمیٹی نے سفارشات وزارت مذہبی امور کو بھجوا دیں۔
ذرائع کے مطابق احتجاج سمیت اسمبلیوں میں بھرپور آواز اٹھانے اور قانونی چارہ جوئی پر بھی غور کیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کےلیے فرنچائزز نے ڈائمنڈ ، گولڈ ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز کی تجدید شدہ فہرست جاری کردی ہے۔