• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسان جتنے زیادہ امیر، اتنے ہی زیادہ ماحول دشمن بھی، آکسفیم کی رپورٹ

پیرس (اے پی پی) بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی ترقیاتی تنظیم آکسفیم کے ایک مطالعاتی جائزے کے مطابق انسان جتنے زیادہ امیر ہوتے ہیں، اتنے ہی ان کے رویے اور فیصلے ماحول دشمن بھی ہو جاتے ہیں۔ یہ بات ان63 ملین انسانوں کے حوالے سے سامنے آئی ہے، جن کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ ایسے انسان 1990 سے لے کر 2015 تک کے عرصے میں فضا میں اس سے بھی دو گنا زیادہ ماحول دشمن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج کی وجہ بنے، جتنی کہ عالمی آبادی کے غربت کے شکار نصف حصے کی وجہ سے فضا میں پہنچی۔ آکسفیم جرمنی کی سماجی عدم مساوات کی تجزیہ کار ایلن ایہمکے نے الزام لگایا کہ سیاستدان مسلسل اقتصادی ترقی کے وعدے کرتے ہوئے ایسے قدامات کرتے ہیں، جو دنیا کو معاشی طور پر کامیاب اور ناکام انسانوں میں تقسیم کر دینے کا سبب بنتے ہیں۔
تازہ ترین