• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکار طلب، سکھ لڑکی کے تبدیلی مذہب کے الزام پر احتجاج

لاہور(خالد محمود خالد)بھارت نے نئی دہلی میں پاکستان کے ایک سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ میں طلب کیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ دیا جس میں پاکستان کے شہر حسن ابدال میں واقع سکھوں کے مذہبی مقام گوردوارہ پنجہ صاحب میں ایک بے بنیاد واقعہ کے حوالے سے سخت احتجاج کیا گیا۔ مراسلے میں الزام لگایا گیا کہ چند روز قبل گوردوارہ کے گرنتھی کی 17 سالہ نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے اسے تبدیلی مذہب کے لئے مجبور کیا گیااور اس کی ایک مسلم شخص سے شادی کر دی گئی۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ 15 روز سے لڑکی لاپتہ ہے۔

تازہ ترین