• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالولی خان یونیورسٹی میں 2ارب 54کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں

پشاور(ارشد عزیز ملک)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی2017-18 کی آڈٹ رپورٹ میں 2ارب 54کروڑ روپے کی سنگین بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے ۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگیاں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث رونما ہوئیں۔یونیورسٹی کا مالی نظم ونسق کمزور ہے جس کے باعث بے قاعدگیاں ہوئیں۔

ایڈوانس آڈٹ پیروں میںغیر قانونی اخراجات ٗ مشکوک ادائیگیوں ٗ دستاویزی ریکارڈ اوربلوں کی عدم دستیابی ٗجی ایس ٹی کی عدم کٹوتی اور چیک و بیلنس کے نظام کی عدم موجودگی کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں ایکٹ میں ترمیم کی جارہی ہے اور اساتذہ کو انتظامی عہدوں پر مقرر نہیں کیا جانا چاہئےانتظامی عہدوں پر پروفیشنلز کو تعینات کرنا چاہیے تاکہ وہ ان بے قاعدگیوں کا تدارک کرسکیں ۔

تازہ ترین