• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی سیکرٹریٹ کے ملازمین کا آج وزیراعظم دفتر تک مارچ و دھرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے مساوی حقوق و تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ تسلیم نہ کئے جانے پر آج کابینہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم دفتر تک مارچ و دھرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی اداروں کی 12 تنظیمیں احتجاج میں شرکت کریں گی۔ وفاقی ملازمین وزارت خزانہ کے سامنے جمع ہو کر شاہراہِ دستور کا رخ کریں گے۔ شاہراہِ دستور پر وزیراعظم دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا ہوگا۔
تازہ ترین