• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشتگردی عدالت، جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کیخلاف کیس کی سماعت آج تک ملتوی

لاہور( وقائع نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت آج 22 ستمبر تک کے لیے ملتوی کر دی، سوموار کے دن پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف، یحیی مجاہد اور لقمان شاہ کو اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر مختلف مقدمات میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، اے ٹی سی کورٹ نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں بھی مذکورہ رہنماؤں کو پیش کیا گیا جہاں آئندہ سماعت کے لئے 24 تاریخ مقرر کی گئی ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں شہادتیں قلمبند کی جائیں گی۔  
تازہ ترین