• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کی خلاف ورزی، اسکولوں کی تفصیلات محکمہ تعلیم کو ارسال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس سے متعلق مرتب کردہ حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے نجی اسکولوں کی تفصیلات ڈائیریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹیٹیوشن آف سندھ نے محکمہ تعلیم کو ارسال کردیں۔ ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹیٹیوشن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کی ٹیم نے1 ہزار اسکولوں کا دورہ کیا، 2 سو سے زائد اسکولوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے، ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص کے اسکولوں کے دورے کی رپورٹ سیکریٹری تعلیم کو جمع کروادی ہے، ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹیٹیوشن سندھ منصوب صدیقی کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے 11 اسکولوں کے خلاف اب تک کارروائی کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین