• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، امریکا اور برطانیہ سے لئے اور دیئے گئے ملزموں کی تفصیلات طلب

سپریم کورٹ، امریکا اور برطانیہ سے لئے اور دیئے گئے ملزموں کی تفصیلات طلب


اسلام آباد (رپورٹ :رانا مسعود حسین ) عدالت عظمیٰ نے ’نیویارک ٹائمز سکوائر حملہ کیس کی مبینہ سازش کے پاکستانی ملزم طلحہ ہارون کو امریکا کے حوالے کرنے‘ سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی اپیل کی سماعت کے دوران حکومت کو کیس کاحتمی فیصلہ ہونے تک ملزم کو امریکا کے حوالے کرنے سے روکدیا ہے اور وزارت خارجہ سے امریکا اور برطانیہ کیساتھ ملزمان کے تبادلوں کے معاہدوں کی تفصیلات مانگتے ہوئے مزید سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے آبزرویشن دی ہے کہ آگاہ کیا جائے کہ کیا پاکستان کے امریکا اور برطانیہ کیساتھ ملزمان کی حوالگی کے معاہدے موجود ہیں؟ امریکا اور برطانیہ سے کتنے ملزمان پاکستان لائے گئے اور کتنے انکے حوالے کیے گئے ہیں؟ جسٹس قاضی محمد امین نے ازراء تفنن کہا کہ ویسے تو امریکا جسے چاہتا ہے بغیر کسی معاہدے کے بھی لے جاتا ہے۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پیر کے روز ملزم طلحہ ہارون کے والد ہارون الرشید کی اپیلوں کی سماعت کی۔

تازہ ترین