• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں ‘ شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سٹی شجاعباد محمد رفیق کے گھر سے دس ڈاکو 46لاکھ 90ہزار کی نقدی، طلائی زیورات لوٹ لے گئے،تھانہ چہلیک صادق کالونی محمد عتیق سے موٹرسائیکل و نقدی،تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں محمد شیر سے نقدی و موبائل، تھانہ کوتوالی کے علاقے ٹبی شیر خاں محمد سعید سے نقدی و موبائل، تھانہ نیوملتان جان محمد چوک سیلزمین محمد رمضان سے 1لاکھ 8ہزار چھین لیے گئے۔تھانہ الپہ جھوک وینس عبدالرزاق کےگھر سے نقدی و زیور مالیت 2 لاکھ 30ہزار، تھانہ قادر پور راں پل رشیدہ ناصر اسلم سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقےمحلہ ناظم آباد غلام محمد ، تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمود آباد فضل الرحمن ، تھانہ گلگشت کے علاقے گلگشت کالونی محمد اکرم ،تھانہ نیوملتان کے علاقے بہار چوک محمد شاہد کی موٹرسائیکلیں جبکہ حسن آباد محمد علی کےگھر سے طلائی زیورات مالیت3لاکھ چوری ہوگئے۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے سیداں والا بائی پاس کے قریب زبیر رسول کے بلڈنگ میٹریل سٹور ڈاکو 3 لاکھ دو موبائل چھین کر لے گئے ،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے فرید پور پرانا دنیا پور روڑ شکیل سے 40ہزار،تھانہ ممتازآباد لطیف اللہ چوک پر محمد رمضان سے 15ہزار اور موبائل چھین لیا گیا،تھانہ نیوملتان خوشحال کالونی محمد نبیل احمد سے 50ہزار چھین لےگئے۔
تازہ ترین