وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات اقوام متحدہ کی دیرینہ اور واضح ناکامیوں کے مظاہر ہیں۔
اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کےموقع پر ورچول خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے استصواب رائے کے حق کا وعدہ کیا تھا، مقبوضہ کشمیر کے عوام استصواب رائے کے حق کے حصول کے لئے آج بھی منتظرہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پر گپ شپ کی جگہ کا طنز ہورہا ہے، قراردادوں اور فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ طاقت کے بہیمانہ استعمال کے سامنے بےبسی دکھائی دیتی ہے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے معاملے میں باہمی تعاون کم ترین سطح پر ہے۔