• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز اسلم کو بھی پشتون شخص کا برطانوی انداز بھاگیا


 سماجی کارکن شنیرا اکرم کے بعد اب معروف اداکار اعجاز اسلم نے بھی برطانوی انداز میں کمینٹری کرنے والے پشتون شخص کی تعریف کردی۔

گزشتہ دنوں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حسن زیدی نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک پشتون شخص برطانوی انداز میں کمینٹری کرتا نظر آرہا تھا۔

حسن زیدی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ایک پشتون شخص سر پر ٹوپی اور کندھے پر رومال لیے برطانوی کمینٹیٹر کی کمینٹری کی اداکاری کر رہا تھا اور دیکھنے والوں کو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے یہ کمینٹری یہ پشتون شخص ہی کر رہا ہے۔

ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے پشتون شخص کے برطانوی انداز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اِس شخص نے کافی اچھا برطانوی انداز اپنایا ہے۔

اب شنیرا کے بعد نامور اداکار اعجاز اسلم نے بھی پشتون شخص کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اُس کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔


اعجاز اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ واقعی میں حیرت انگیز ہے۔‘

اداکار نے ویڈیو پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارا ملک زبردست اور لاجواب ٹیلنٹ سے بھرا ہوا ہے۔‘

اعجاز اسلم کی پوسٹ پر معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ حیران کُن ہے۔‘

فیصل قریشی نے اپنے کمنٹ میں اظہارِ محبت والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا جس سے واضح ہو رہا ہے کہ اُنہیں پشتون شخص کا انداز پسند آگیا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ پاکستان ، ٹیلنٹ اور ٹیلنٹڈ بھی استعمال کیے۔

تازہ ترین