• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سوشل میڈیا صارفین کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا بھی پشتون شخص کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حسن زیدی نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک پشتون شخص برطانوی انداز میں کمینٹری کرتا نظر آرہا ہے۔

حسن زیدی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک پشتون شخص سر پر ٹوپی اور کندھے پر رومال لیے برطانوی کمینٹیٹر کی کمینٹری کی اداکاری کر رہا ہے اور دیکھنے والوں کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے یہ کمینٹری یہ پشتون شخص ہی کر رہا ہے۔

ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے پشتون شخص کے برطانوی انداز کی تعریف کی۔

شنیرا نے لکھا کہ ’ہاہاہا اِس شخص نے کافی اچھا برطانوی انداز اپنایا ہے۔‘

شنیرا کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئےصارفین نے بھی اس پشتون شخص کے برطانوی انداز کو خوب سراہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شنیرا نے کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا تھا، اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ کراچی شہر جہاں سارا سال سورج اپنی گرمی کی شدت سے آگ برساتا ہے وہاں میرے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ہمارے پاس بجلی کےاتنے سنگین مسائل کیوں ہیں جبکہ ہم سورج کی مدد سے سولر انرجی بھی پیدا کرسکتے ہیں۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد کے لیے سوالیہ انداز میں لکھا تھا کہ یہ سمجھنا بھی مشکل ہے کہ کراچی میں اتنی گرمی ہونے کے باجود بھی یہاں کے لوگ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار کیوں ہیں۔

تازہ ترین